افریقی بیٹرٹونی ڈی زورزی کی بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری
چٹوگرام (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹونی ڈی زورزی نے میزبان بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی۔
جنوبی افریقہ کے مایہ ناز اوپننگ بیٹر ٹونی ڈی زورزی نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش ٹیم کے باؤلر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے سٹن سٹبس کے ساتھ ملکر نہ صرف دوسری وکٹ پر 201رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔ ٹونی ڈی زورزی نے 269گیندوں کا سامنا کرتے 177رنز بنائے اورایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگئے ۔