ویمن انٹرپرینورشپ ڈے کاانعقاد19 نومبر کوہوگا
اسلام آباد(آن لائن)اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام ویمن انٹرپرینورشپ ڈے کا19 نومبر کوانعقاد کیاجائیگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ویمن انٹرپرینورشپ ڈے کا افتتاح کرینگے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں بینکوں ، غیر بینکنگ اداروں کے اعلیٰ حکام اور ورکنگ ویمن ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک ہونگے ۔ خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں کو ایوارڈز دیے جائینگے ۔