بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کیخلاف فتویٰ نکلوا لیا

بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کیخلاف فتویٰ نکلوا لیا

کراچی(شوبزڈیسک)معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کیخلاف فتویٰ نکلوا لیا۔

 بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا ہے جس میں تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور ان کے چاہنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے ۔بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کیلئے باقاعدہ طور پر فتویٰ نکلوایا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان سے طلاق لے چکی تھیں اس لئے انہیں عامر لیاقت کی بیوہ نہیں کہا جاسکتا۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں ہے، نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار ہیں جبکہ اب وہ حکیم شہزاد سے شادی بھی کر چکی ہیں لہذا اب انہیں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں