پاک مالدیپ کم تجارتی حجم بہتر بنانیکی ضرورت پر زور

پاک مالدیپ کم تجارتی حجم بہتر بنانیکی ضرورت پر زور

کراچی(آن لائن)مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر فیصل رسول لودھی نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافے کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے یقین دلایا کہ۔۔۔

وہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کو مزید بہتر بنانے کیلئے کاروباری مواقع تلاش کرنے اورتعاون بڑھانے کی نئی راہوں کی نشاندہی کرنے کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرینگے ۔ کراچی چیمبر کے دورے پراجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ شکن ضرور ہے کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی حجم صرف 8 سے 9 ملین ڈالر کے قریب ہے تاہم بہتری کے اہم امکانات موجود ہیں اور موجودہ ماحول پاکستان کیلئے سازگار ہے کیونکہ مالدیپ کی موجودہ حکومت کافی حد تک پاکستان کی حامی ہے ۔ ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کے سی سی آئی کی قابل قدر معلومات کر سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں