بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ ختم، 37پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ ختم، 37پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

کراچی(آن لائن)دبئی میں پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی کمپنیوں کی پیش کردہ مصنوعات کی پسندیدگی باعث اطمینان ہے۔۔۔

سفیر نے پاکستانی پویلین کے دورے پر ملکی نمائش کنندگان کی جدید مصنوعات کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی نمائش بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ کا اختتام ہوگیا۔نمائش میں پاکستان کے 37 کمپنیوں نے جدید مصنوعات پیش کیں۔ سفیر نے پاکستانی نمائش کنندگان کی جانب سے پیش کردہ مصنوعات کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں