پاک سعودی معاہدوں میں اضافہ خوش آئند قرار
اسلام آباد (اے پی پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کے معاہدوں میں اضافہ خوش آئند ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے معاہدوں کی تعداد 27 سے 34 ہوگئی ہے ،پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے ،سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ قطر بھی اہمیت کا حامل ہے ۔