چینی کمپنی کی کونکرڈ سے زیادہ رفتار والے طیارے کی آزمائش

 چینی کمپنی کی کونکرڈ سے زیادہ رفتار والے طیارے کی آزمائش

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسے کمرشل طیارے کی آزمائش کر رہی ہے جو دنیا کے پہلے سُپر سونک مسافر طیارے کونکرڈ سے دُگنی رفتار رکھتا ہے۔

بیجنگ کی مقامیاسپیس ٹرانسپورٹیشن کمپنی لِنگکونگ ٹائنشنگ کے مطابق کمپنی نے اپنے یُونشنگ پروٹوٹائپ طیارے کی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے۔ یہ طیارہ ماک 4 رفتار یعنی تقریباً 3069 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی آئندہ ماہ اپنے انجن کے فالو اپ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ کمپنی فل سائز جیٹ طیارے کو 2027 میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ اب چینی کمپنی نے ماک 4 کی رفتار سے اڑنے والا کمرشل طیارہ بنا کر کونکرڈ کا ریکارڈ (1330 مِیل فی گھنٹہ) توڑنے کا ہدف رکھا ہے ۔ طیارہ بیجنگ سے نیویارک کا سفر دو گھنٹوں میں مکمل کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں