آٹو میشن کے بغیر زرعی ٹیکس نظام میں انقلاب نا ممکن
لاہور (آئی این پی)ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیرنے کہا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کو مربوط کرنے کے ۔
ساتھ ڈیجیٹلائزیشن کرنے کی ضرورت ہے ،آٹو میشن کے بغیر زرعی ٹیکس نظام میں انقلاب ممکن نہیں، پنجاب ریو نیو اتھارٹی کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، اپیلٹ ٹربیونلزمیں بھی اصلاحات ہونی چاہئیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں زرعی انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کر رہی ہیں جس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ حکومت کو اس پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ زراعت کا ملکی ٹیکس اہداف میں کنٹری بیوشن صرف دو فیصد ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے جس پر حکومت کو بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی بہتر ہے ،انصاف فراہم کرنے والے اپیلٹ ٹربیونلز میں بھی پروفیشنل اور ٹیکس قوانین پر عبور اورتجربہ رکھنے والے افراد کو تعینات کیاجانا چاہیے ، اس سلسلہ میں اصلاحات کا عمل شروع کیا جانا چاہیے۔