کراچی :سبزیوں کو محفوظ کرنے کے لیے حفاظتی شیٹ تیار

کراچی :سبزیوں کو محفوظ کرنے کے لیے حفاظتی شیٹ تیار

کراچی(نیٹ نیوز)کراچی کی طالبات نے پھل اور سبزیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بائیو ڈیگریڈیبل پروٹیکٹو شیٹ تیار کرلی ہے ، جس کی مدد سے سبزیوں اور پھلوں کو خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔

غذائی اجناس کے تحفظ کے لیے ہمدرد یونیورسٹی کے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے آخری سال کی طالبات نے ایک اختراعی جاذب شیٹ تیار کی ہے جس کا مقصد پاکستان میں نقل و حمل کے دوران کھانے کے ضیاع کو کم کرنا ہے ۔ملک میں 30 سے 40 فیصد غذا کے ضیاع کا سامنا ہے ، خاص طور پر آلودہ پانی سے سبزیاں اور پھل وغیرہ خراب ہوجاتے ہیں۔ اس اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے کراچی کی طالبات نے ماحول دوست جاذب شیٹس تیار کی ہیں، جس سے غذا کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ اس شیٹ کو کارٹن ریک میں رکھنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں