نیوزی لینڈ: ایوان میں قبائلی ارکان کا روایتی رقص کر کے بل کیخلاف احتجاج

نیوزی لینڈ: ایوان میں قبائلی ارکان کا  روایتی رقص کر کے بل کیخلاف احتجاج

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں قبائلی ارکان نے روایتی رقص کر کے بل کیخلاف احتجاج کیا۔

ویڈیو میں نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی کو جذباتی انداز میں بل کی مخالفت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔رواہیتی نے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کو پھاڑ کر روایتی رقص مورائی ہاکا شروع کیا جس کے بعد اسمبلی کے دیگر ممبرز اور  گیلری میں بیٹھے لوگ ان کا ساتھ دینے لگے ۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ اسمبلی میں قدیم باشندوں مورائی کے حقوق سے متعلق 1840 میں ہونے والے معاہدے کی نئی تشریح سے متعلق بل پیش کیا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں