اپنے وزن کے برابر بینچ پریس لگانے کے ریکارڈ کی کوشش
ٹورنٹو(نیٹ نیوز)کینیڈا کے ایک شہری نے کم وقت میں اپنے وزن کے برابر زیادہ تعداد میں بینچ پریس لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاشیار فرزام نے کینیڈا کے شہر کچنر میں قائم لِلس جم میں ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔خاشیار فرزام نے بتایا کہ ان کا وزن 91.5 کلوگرام اور ان کو ریکارڈ بنانے کے لیے 38 ریپس لگانے تھے لیکن انہوں نے 44 کیے ۔ان کی جانب سے کی گئی کوشش کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ اگر ان کو یہ ریکارڈ مل جاتا ہے تو یہ ان کا دوسرا ریکارڈ ہوگا، اس سے قبل وہ 30 سیکنڈ میں زیادہ وزن کی بینچ پریسنگ کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اوروہ یہ ریکارڈبنانے کیلئے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں ۔