اوورسیز انویسٹرز کاموسمیاتی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پبلک پرائیویٹ تعاون پر زور
کراچی(بزنس ڈیسک)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)نے 29 کوپ میں پاکستان کے۔
موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پبلک پرائیویٹ تعاون کے اہم کردار پر زور دیا ۔کوپ 29میں پاکستانی وفدمیں شاملاو آئی سی سی آئینے پاکستان پویلین میں "Unlocking Pakistan's Climate Future with Public-Private Partnerships" کے عنوان سے ایک مکالمے میں صنعت کاروں، حکومتی عہدیداروں اور عالمی موسمیاتی ماہرین کو اکٹھا کیا تاکہ فنانسنگ کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جو پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور گرین سرمایہ کاری کو آگے بڑھا نے میں مدد کر سکیں۔COP29 میں OICCI کی شرکت سسٹین ایبل کاروباری طریقوں کو فروغ دینے اور کلائمیٹ فنانس کی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیوں کی حمایت کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔ پاکستان اپنے موسمیاتی اہداف کو پورا کرنے کی طرف اپناسفر جاری رکھنے کی جانب گامزن ہے اور OICCI وسائل کو متحرک کرنے اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور مستقبل کی تعمیر میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ OICCI کا مقصدان اقدامات کے ذریعے ایک پائیدار، کلائمیٹ سمارٹ پاکستان کی بنیاد ڈالنا ہے ۔او آئی سی سی آئیکے سیکرٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے پاکستان کے 152 بلین ڈالر کے موسمیاتی ایڈیپٹیشن کے فرق کو پورا کرنے میں نجی شعبے کے اہم کردار پر زور دے تے ہوئے کہا کہ کلائمیٹ سمارٹ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے معاون پالیسیاں اور مراعات ضروری ہیں۔