ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر سے ملاقات ،کشیدگی میں کمی کیلئے تبادلہ خیال

ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں  ایرانی سفیر سے ملاقات ،کشیدگی  میں کمی کیلئے تبادلہ خیال

نیویارک(اے ایف پی)امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی سے ملاقات کی ہے ۔

 نیو یارک ٹائمز کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔خفیہ مقام پر یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی ، ایرانی حکام نے ملاقات کو مثبت قرار دیا ہے ۔امریکی اخبار کے مطابق ایرانی سفیر نے ایلون مسک سے کہا کہ آپ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں