کرنٹ اکاؤنٹ لگاتار تیسری بار سرپلس ،34.60لاکھ ڈالرریکارڈ

کرنٹ اکاؤنٹ لگاتار تیسری بار سرپلس ،34.60لاکھ ڈالرریکارڈ

کراچی (بزنس رپورٹر)برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کی بدولت ملک کا کرنٹ اکاونٹ لگاتار تیسری بار سرپلس ریکارڈ ہو ا جبکہ اکتوبر میں 1ارب62کروڑڈالرکی برآمدات کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر دیگر شعبوں سے بازی لے گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ماہانہ 306فیصد کی بہتری سے کرنٹ اکاونٹ 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ۔ستمبر میں جاری کھاتے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھے ، اس کے مقابلے میں گزشتہ سال اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔ ماہرین کے مطابق ترسیلات زرمرکزی بینک کے تخمینے سے زائد اور تجارتی خسارے میں بھی کمی ہو رہی ہے ۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ان فلوز 9ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔دوسری جانب ملکی ٹیکسٹائل کا شعبہ مجموعی برآمدات میں دیگر شہروں سے بازی لے گیا۔ملک کی ٹیکسٹائل شعبہ مجموعی برآمدات میں دیگر شعبوں سے بازی لے گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں