اسٹاک ایکسچینج میں رواں ماہ بلند ترین سطح پر ٹریڈ کار یکارڈ قائم

اسٹاک ایکسچینج میں رواں ماہ بلند ترین سطح پر ٹریڈ کار یکارڈ قائم

کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ماہ نومبر 2024میں بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 ، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 99 ہزار 623 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیااور ایک ہفتے کے دوران 98 ہزار اور 99ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبورکر گیا تھا مگر کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ان دو نفسیاتی حدوں پر برقرار نہ رہ سکا۔ایک ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں3ہزارپوائنٹس کا اضافہ ہواجس کی وجہ سے انڈیکس94ہزار700پوائنٹس سے بڑھ کر 97 ہزار 700 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 3 کھرب 11ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم122ارب روپے سے بڑھ کر125کھرب روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ، تاہم47.82فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ مارکیٹ میں 4دن کی تیزی سے انڈیکس3344پوائنٹس بڑھ گیا ،تاہم1دن کی مندی سے انڈیکس310پوائنٹس لوز کر گیا تھا۔تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل انڈیکس1لاکھ20ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر جائے گا ۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال میں مسلسل بہتری ،زرمبالہ ذخائر میں اضافہ،شرح سود میں آئندہ ماہ مزید کمی کی توقعات ،برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری جیسے عوامل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لا رہی ہے ۔ اسٹاک ایکس چینج میں 18نومبر سے 22نومبر کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں3034پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ45ارب روپے مالیت کے 1ارب24کروڑ90لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم23ارب روپے مالیت کے 76کروڑ52لاکھ6ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں