افغانستان کوپائیدار اقدامات اٹھانا ہوں گے ، افتخار علی ملک
لاہور (اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ افغانستان اس بات کو یقینی بنائے کہ شر پسند عناصر اس کی سرزمین کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر متعدد مواقع پرکہہ چکے ہیں کہ افغان سرزمین کسی بھی طور پر پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے افغانستان کو دہشت گردی، سرحد پار سے ہونے والی شورشوں اور منظم جرائم کو ختم کرنے کیلئے پائیدار اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔