ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو حکومتی معاونت کی ضرورت ،میاں عتیق
لاہور (آن لائن)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے طورخم بارڈر سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے چیف کلیکٹر کسٹمز پشاور خواجہ خرم نعیم اورکلیکٹر متین عالم سے ملاقات کی ۔
پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، وائس چیئرمین ریاض احمد اور سینئر مرکزی رہنما عثمان اشرف نے ایف بی آر کے افسران کو پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کے جزوی تیار مال کی طورخم بارڈر کے راستے آمدمیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔خواجہ خرم نعیم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ میاں عتیق الرحمان اور ریاض احمد نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو اس وقت حکومتی معاونت اورسرپرستی کی اشد ضرورت ہے لیکن اسے یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔