ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ،سونا2100روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ،سونا2100روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ،ادھرایک تولہ سونا 2100روپے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کے اضافے سے 278.05روپے پر جاپہنچا ۔فاریکس رپور ٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک پیسے کے اضافے سے 279.07روپے کاہوگیا۔اسی طرح یورو 41 پیسے کے اضافے سے 294.30روپے اور برطانوی پاونڈ 1.29روپے کے اضافے سے 354.17 روپے پر پہنچ گیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 2661ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا2100روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 300 اوردس گرام 1800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے پرجاپہنچا۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی ہوئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں