شمالی امریکی ممالک کو برآمدات میں 9فیصداضافہ ریکارڈ

شمالی امریکی ممالک کو برآمدات میں 9فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کو برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 28.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔ اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے مطابق پہلے چارماہ میں امریکا، کینیڈااورشمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.169ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو 9فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو1.990ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 611.43ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 543.42ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 516.26ملین ڈالرتھا۔ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر28.09فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں