نومبر،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 ماہ کی بلندسطح پر

 نومبر،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 ماہ کی بلندسطح پر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسمگل شدہ ایرانی پٹرولیم مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن اور قیمتوں میں نمایاں کمی سے نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 ماہ کی بلند ترین سطح 1.58 ملین ٹن پر پہنچ گئی ہے۔۔۔

توقع کی جاتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافے سے حکومتی ٹیکسز کی وصولی میں اضافہ ہوگا جس سے حکومت کو مالیاتی طور پر سہارا ملے گا۔عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت اکتوبر 2022 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں