وفاقی چیمبرکا شرح سود میں 5فیصدکمی کا مطالبہ
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہ رواں ماہ پالیسی ریٹ میں کم از کم پانچ فیصد کی کمی کی جائے۔
اپنے بیان میں صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی خوش آئند ہے ،مہنگائی میں کمی کے بعد پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں بہتری آئے گی،رواں ماہ پالیسی ریٹ میں کم ازکم 5فیصد کی کمی کی جائے ۔ عاطف اکرام شیخ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ شرح سود میں 500 بیسز پوائنٹس کمی سے حکومتی قرضوں میں کمی ہوگی اور قرضوں میں 2 ہزار ارب روپے تک کمی متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے کرنسی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا، بینکوں کی بجائے مارکیٹ میں پیسہ آنے سے کاروبار اور معیشت دونوں چلیں گے۔