اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ سب سے زیادہ :انٹونیو گوتریس

اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال  کا خطرہ سب سے زیادہ :انٹونیو گوتریس

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔۔۔

دنیا میں امن کے خواب کو خطرہ ہے ، عالمی رہنما کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی تناؤ سے فوجی اخراجات بڑھ رہے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی تنازعات کو مزید مہلک بنا رہی ہے ۔اقوام متحدہ نے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے پیدا صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان یو این سٹیفن ڈوجارک نے کہا سب جانتے ہیں کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ہر چیز پر پڑتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں