نماز جمعہ کی اجازت نہ ملی
سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو سرینگرمیں گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کے اہم دینی فریضے کی ادائیگی اور ایران کی حمایت اور امریکا اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شرکت سے روک دیا۔۔۔
انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد بھی سیل کر کے اسے نماز جمعہ کیلئے بند کردیا۔ انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر شہروں اور قصبوں میں پہلے سے نافذ پابندیاں مزید سخت کردیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیاپر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور امریکا خطے کو اپنے مفادات کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں ۔