انڈونیشیا کے صدر نے امن بورڈ سے نکلنے کا عندیہ دیدیا

انڈونیشیا کے صدر نے  امن بورڈ سے نکلنے کا عندیہ دیدیا

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتونے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے قائم کردہ امن بورڈ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہیں ہوگا تو انڈونیشیا اُس سے نکل جائے گا۔۔۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ انڈونیشیا امن بورڈ میں فلسطین کے مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے شامل ہوا ہے ۔انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتونے مزید کہا کہ اگر امن بورڈ آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے ہدف سے ہٹتا ہے تو وہ انڈونیشیا کو اس سے الگ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ادھرغیر ملکی جریدے بلوم برگ کے مطابق انڈونیشیا نے امریکا اسرائیل اور ایران کے تنازع میں ثالثی کی پیش کش کردی ہے ۔انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے لئے سفارتی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔اخبار نے لکھا کہ مسلم اکثریتی ممالک مشرق وسطی میں جنگ پھیلنے سے روکنے پر متفق ہیں تاہم ایران بحران پر انڈونیشیا کی حکومتی پالیسی کو اندرون ملک تنقید کا سامنا ہے ۔ اس بات پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انڈونیشیا نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر تاخیر سے تعزیت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں