تاڈیج نے ٹور ڈی رومانڈی کا پہلا مرحلہ جیت لیا

 تاڈیج نے ٹور ڈی رومانڈی کا پہلا مرحلہ جیت لیا

برن (سپورٹس ڈیسک)سلووینیا کے سائیکلسٹ تاڈیج پوگاچرنے ٹور ڈی رومانڈی کا پہلا مرحلہ جیت لیا،اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے ریس کی مجموعی برتری کی علامت لیڈر یلوجرسی بھی اپنے نام کر لی ہے ۔۔۔

جرمنی کے سائیکل سوار فلورین لیپووٹز دوسرے جبکہ فرانس کے سائیکلسٹ لینی مارٹنیز تیسرے نمبر پر رہے ۔ پہلے مرحلے میں سائیکل سواروں نے مارٹینی سے مارٹینی تک کا سفر طے کرنا تھا جس کا فاصلہ 171.2 کلومیٹر پر محیط تھا۔ 27سالہ سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تاڈیج پوگاچرنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تاڈیج پوگاچرنے پہلے مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 56منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں