پی ایس ایل میں تجربے سے لطف اندوز ہوا ہوں:ٹم پین
کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے سپر لیگ کے تجربے کوخوشگوار قرار دے دیا۔۔
ٹم پین نے ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں، ٹم پین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں یادگار سفر بدقسمتی سے اختتام کو پہنچ گیا، شاندار لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ پی ایس ایل میں تجربے سے مکمل لطف اندوز ہوا ہوں ۔