میڈرڈ اوپن ٹینس ، سنر اور آرتھر سیمی فائنل میں داخل

 میڈرڈ اوپن ٹینس ، سنر اور آرتھر سیمی فائنل میں داخل

مارٹا کوسٹیوک اور اناستاسیا پوٹاپووا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)اٹلی کے ٹینس سٹار عالمی نمبر ون جینک سنراور فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر فلزاپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ 24 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں 19 سالہ ہسپانوی حریف رافیل جوڈر کاماچو کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(0-7)سے شکست دی ایک اور ٹاپ 8 میچ میں فرانس کے آرتھر فلز نے جمہوریہ چیک کے ٹینس کھلاڑی جیری لیہیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 4-6سے ہرا دیا۔ یوکرائن کی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک اور روسی نژاد آسٹرین کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپووا خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی لنڈا نوسکووا اور جمہوریہ چیک کی ہی ٹینس کھلاڑی کیرولینا پلسکوواکوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ مارٹا نے جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکووا ا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(1-7)اور 0-6سے ہرا یا،،25 سالہ روسی نژاد آسٹرین کھلاڑی اناستاسیا پوٹاپووا نے سخت مقابلے کے بعد جمہوریہ چیک کی ہی ٹینس کھلاڑی کیرولینا پلسکوواکو 1-6 ،7-6(7-4)اور 3-6 سے شکست دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں