اسٹاک ایکسچینج:تیزی،100انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پربند

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،100انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پربند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو تیزی کی واپسی ہوگئی ۔ کے ایس ای 100انڈیکس1913پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 10 ہزار 810 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنری اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ حبکو، این آر ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، شیل، اینگرو، این بی پی، ایم ای بی ایل، ایچ بی ایل اور یو بی ایل کے حصص میں تیزی کا رجحان رہا۔ماہرین کے مطابق خریداری کا رجحان بہتر معاشی اشاریوں کی وجہ سے ہوا جس میں افراط زر کی شرح میں کمی بھی شامل ہے جو نومبر میں کم ہوکر 4.9 فیصد رہ گئی ۔ مہنگائی میں کمی نے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے آئندہ اجلاس کے دوران پالیسی ریٹ میں مزید کٹوتی کی توقعات بڑھادی ہیں۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30انڈیکس620پوائنٹس کے اضافے سے 34429پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 1288 پوائنٹس بڑھ کر70196پر بندہوا۔ حصص کی مالیت  47.14 ارب روپے رہ گئی۔مجموعی طور پر 472 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 288 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 130 میں کمی اور 54 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں