انفرا ضامن پاکستان اور سعودی پاک کے مابین معاہدہ

انفرا ضامن پاکستان اور سعودی پاک کے مابین معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)انفرا ضامن پاکستان اور سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ایکومین انرجی لمیٹڈ (ایکومین) کو 1.28 ارب روپے مالیت اور11.5 سالہ ڈسٹری بیوٹڈ سولر فنانسنگ سہولت فراہم کرنے سے۔

 متعلق ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کیلئے سعودی پاک کو 1.04 ارب روپے کی کریڈٹ گارنٹی فراہم کی جائیگی اور یہ انفرا ضامن کی قابل تجدید توانائی شعبے میں پہلی پیش قدمی ہوگی۔ پرائیویٹ فنانس ایڈوائزری نیٹ ورک (پی ایف اے این)اور کیپٹل ریسورس کی بطور مشیر معاونت کے ساتھ اس معاہدے کے ذریعے ایکومین انرجی لمیٹڈ کو پاکستان بھر میں شمسی توانائی کے منصوبوں سے تقریبا 12 میگاواٹ کی تیاری کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔انفرا ضامن اور سعودی پاک، دونوں کے لئے کلائمیٹ فنانسنگ ایک اہم توجہ کا شعبہ ہے جس سے مستحکم ترقی کی معاونت سے متعلق انکا عزم اجاگر ہوتا ہے ۔ انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہین رحمان نے کہا کہ یہ ٹرانزایکشن مستحکم انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں نجی شعبے کی شراکت داری کو ممکن بنانے سے متعلق ہمارے مشن کی نمائندگی کرتی ہے ۔ایکومین انرجی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور سی ای او نعیم الحسن نے کہا کہ ہم اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے میں انفرا ضامن کے تعاون پر مشکور ہیں۔ سعودی پاک کے جنرل منیجر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان احمد نے کہا کہ یہ اشتراک ملک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے سے متعلق ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

معاہدہ

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں