2025 کیلئے واضح،قابل عمل روڈ میپ دیاجائے :بزنس فورم

2025 کیلئے واضح،قابل عمل روڈ میپ دیاجائے :بزنس فورم

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مرکزی صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب سے 2025 کیلئے واضح اور قابل عمل روڈ میپ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 خط میں فورم نے معاشی مشکلات پر کہا کہ 2024 بزنس کمیونٹی اور عوام کیلئے مشکل ترین سال رہا۔ بجلی بلوں اور شرح سود نے بزنس کمیونٹی کو جکڑے رکھا۔آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کے باوجود روپیہ 2024 میں مضبوط ہونے میں ناکام رہا اس وقت پاکستان کاروبار فرینڈلی ملک نہیں رہا،سب کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے ،حکومت روپے کو مضبوط کرنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے ۔روپے کی مضبوطی کے بغیر شہریوں بالخصوص تاجر برادری پر مالی دبائو کو کم کرنے کی کوششیں بے اثر رہیں گی۔ 2024 میں کسانوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا، بہت سے لوگ پیداواری لاگت وصولی سے قاصر رہے ،پنجاب میں گندم کی فصل صرف 12 ملین ایکڑ رقبے پرکاشت ہوئی جبکہ ہدف 16.5 ملین ایکڑ تھا۔ سیاسی اتفاق رائے اور سول سوسائٹی کی حمایت سے چارٹر آف اکانومی تیار کیا جائے ۔ نجی شعبے کی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے ، معاشی بحالی کو آگے بڑھانے اور تمام پاکستانیوں کیلئے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں