پھلوں کی سالانہ پیداوار ساڑھے 7 ارب ٹن تک پہنچ گئی
جڑانوالہ (آن لائن)پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار ساڑھے 7ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے جب کہ بعد از برداشت کے نقصانات کم کر کے پھلوں کی پیداوار دگنی کی جاسکتی ہے ۔
فیصل آباد جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھل دار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقہ، رنگ، وٹامنز ،خوردنی معدنیات، فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کرکے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔