حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا، تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

تحریک انصاف کا وفد مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصرعباس، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ وفد میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شریک ہیں۔

سپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے مذاکرات سے تلخیاں کم اور ماحول بہتر ہو گا، حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے مثبت فیڈ بیک آ رہا ہے، دونوں اطراف سے مطالبات پیش ہوں گے، میرا کام فریقین کی معاونت کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں