لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں 10.9 فیصد کمی
اسلام آباد(اے پی پی)لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 10.9 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 5.06 اورب روپے تک کم ہو گئی۔۔۔
جبکہ نومبر 2023 میں چمڑے سے تیار کردہ ملبوسات کی برآمدات کا حجم 5.68 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 کے دوران لیدر گارمنٹس کی ملکی برآمدات میں 0.62 ارب روپے یعنی 10.9 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔