ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا،تولہ سونا1300روپے مہنگا

ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا،تولہ سونا1300روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، ادھرسونے کی قیمت مزید بڑھ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر12 پیسے کی کمی سے 278.60روپے پرآگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے کی کمی سے 280.18روپے کاہوگیا۔ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے ، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا13ڈالر کے اضافے سے 2665ڈالر فی اونس کاہوگیا۔بین الااقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1300روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے کاہوگیا،اسی طرح دس گرام سونا 1114روپے کے اضافے سے 2لاکھ 38ہزار597روپے پرجاپہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں