آئی سی ایم اے پی کا ترقی پسند صنعتی پالیسی روڈ میپ پر کتاب کا اجراء

آئی سی ایم اے پی کا ترقی پسند صنعتی پالیسی روڈ میپ پر کتاب کا اجراء

لاہور(بزنس ڈیسک)انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی ) نے ایک نئی اشاعت کا آغاز کیا ہے۔

 جس کا عنوان آئی سی ایم اے روڈ میپ فار ڈیولپنگ ایک پروگریسو انڈسٹریل پالیسی ہے ، جسے اس کے آر این پی ڈپارٹمنٹ نے تیار کیا ہے ۔یہ اشاعت صنعتی پالیسی کے فریم ورک کا گہرائی سے تجزیہ پیش کرتی ہے ۔کتاب کی رسم اجراء آئی سی ایم اے لاہور کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی گئی۔ آئی سی ایم اے کی ریسرچ اینڈ پبلیکیشنز کمیٹی کے نائب صدر اور چیئرمین یاسین نے ربن کاٹ کر کتاب کا تعارف شرکاء سے کرایا۔ انہوں نے اشاعت کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ 6 ابواب پر مشتمل ہے ، ہر ایک پاکستان کی صنعتی پالیسی اور شعبہ جاتی ترقی کے اہم پہلوؤں کے لیے وقف ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں