اسٹاک ایکسچینج:سرمائے کے انخلا کا رجحان، 158 ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:سرمائے کے انخلا کا رجحان، 158 ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی مندی رہی، 100 انڈیکس 1489 پوائنٹس کی کمی سے11203 پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 158 ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 64 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز منفی زون میں ہوا۔ شرح سود میں کمی کو سرمایہ کاروں نے ویلکم نہیں کیا، اسی وجہ سے مسلسل شیئرز کی فروخت جاری رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی۔ کاروباری حجم 5 فیصد زائد رہا۔ مجموعی طورپر 438 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 280 میں کمی اور 63 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں