الائیڈ بینک کی فوری ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ شراکت داری
![الائیڈ بینک کی فوری ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ شراکت داری](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468306_21236243.jpg)
لاہور(بزنس ڈیسک)الائیڈ بینک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں(ایس ایم ایز)کو بااختیار بنانے کے مقصد سے اپنی ڈیجیٹل سپلائی چین فنانسنگ پروڈکٹس کو وسعت دینے کے لیے معروف فن ٹیک کمپنی فورے ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔
شراکت داری کا باقاعدہ آغاز الائیڈ بینک کے ہیڈ آفس لاہور میں ہوا جس میں دونوں اداروں کے اہم ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔ یہ اشتراک الائیڈ بینک کے کارپوریٹ کلائنٹس اور ایس ایم ایز کو فورے کے جدید ترین ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی فراہم کرے گا۔