ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بجٹ تجاویز پیش کردیں
![ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے بجٹ تجاویز پیش کردیں](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468308_78945526.jpg)
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر راشدمحمود لنگڑیال کو مالی سال 2025-26 کیلئے بجٹ تجاویز پیش کر دیں۔۔۔
جن میں ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے اور ٹیکس چوری کی روک تھام پر زور دیا گیا۔ خط کے مطابق ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے، ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب اب بھی سنگل ڈیجٹ میں ہے، حالانکہ گزشتہ برسوں میں ٹیکس وصولی دگنی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے موقف اپنایا کہ تمام شعبوں کو معیشت میں اپنے حصہ کے مطابق ٹیکس ادا کرنا چاہیے، اگر ایسا ہوجائے تو 50 ملین ٹیکس دہندگان کا ہدف باآسانی پورا ہوسکتا ہے۔