کراچی سبزی منڈی میں کیو آر کوڈ سسٹم کیلئے مسودہ تیار

 کراچی سبزی منڈی میں کیو آر کوڈ سسٹم کیلئے مسودہ تیار

کراچی(بزنس رپورٹر )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کراچی میں قائم پاکستان کی سب سے بڑی سبزی اور فروٹ منڈی میں پہلی بار کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرنے کا مسودہ تیار کرلیا۔

 اسٹیٹ بینک کے سینئر ڈپٹی چیف منیجر مدثر احمد کے مطابق سبزی منڈی کے تاجروں نے اسٹیٹ بینک کے کیور آر کوڈ سسٹم کو سراہا ،تاجروں کی مشاورت جاری ہے ، مکمل حمایت حاصل ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ میں کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے ،سبزی منڈی کے تاجروں کی جانب سے جلد مثبت جواب ملنے پر کیو آر کوڈ سسٹم پہلے بھی متعارف کراسکتے ہیں ۔سینئر ڈپٹی چیف منیجر نے مزید بتایا کہ کیو آر کوڈ سسٹم سے تاجروں کی رقوم ڈیجیٹل انداز میں منتقل ہوں گی اور یہ صرف کوڈ اسکیننگ سے ممکن ہوگا جو ٹریڈرز ٹو ٹریڈرز آپریٹ ہوگا ،انکے مطابق اسٹیٹ بینک تاجروں کو کیو آر کوڈ سسٹم چلانے کیلئے تربیت بھی فراہم کریگا ۔مدثر احمد نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک نے کراچی کی سبزی منڈی کو کیو آر کوڈ سسٹم سے مستفید کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس کے بعد دیگر مراحل میں ہول سیل مارکیٹوں کو بھی کیو آر کوڈ سسٹم کی جانب راغب کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں