آئی ٹی انڈسٹری کیلئے 10سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفی سید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں فکسڈ ٹیکس رجیم کی پالیسی کو 2025 سے 2035 تک نافذ کی جائے۔۔۔
فکسڈ ٹیکس نظام میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں پر صرف 0.25 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہوتا ہے ۔ گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بیرونی سرمایہ کاری پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی جانب راغب ہو رہی ہے اس میں بہتری کیلئے آئی ٹی کمپنی ملازمین اور ریموٹ ورکرز پر یکساں انکم ٹیکس لاگو کیا جائے ، چیئرمین پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ریموٹ ورکرز پر زیادہ سے زیادہ صرف 1فیصد انکم ٹیکس ہے اور آئی ٹی کمپنی ملازمین پر 35 فیصد تک انکم ٹیکس ہے ،دوسری جانب آئی ٹی انڈسٹری کے فارن کرنسی ریو نیوکی نقل و حرکت میں آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ زیادہ فارن کرنسی پاکستان آئے اور روزگار سمیت آئی ٹی ایکسپورٹ کی شرح میں مزید بہتری ہوجائے ۔