اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس385پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس385پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 385 پوائنٹس کے اضافے سے 116,775.50 پر بند ہوا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس  153 پوائنٹس کے اضافے سے 35,849 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 197 پوائنٹس کے اضافے سے72,978  پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہواجن میں سے 219 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 174 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 54 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے ،دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 900 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 17 ہزار 362 پوائنٹس رہی ۔ کاروباری حجم کے لحاظ سے مارکیٹ میں 47.9 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کا 30.4 ارب روپے مالیت کا کاروباری حجم رہا۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 290 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ۔ ماہرین کے مطابق فچ ریٹنگ کا آؤٹ لک کو مثبت قرار دینا اور مثبت مالیاتی اعدادوشمارنے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں