اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام فنانشل لٹریسی ویک کی تقریبات جاری

سیالکوٹ(اے پی پی)اسٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2025 (پی ایف ایل ڈبلیو) کا باضابطہ آغاز کر دیا۔۔۔
جس کا مقصد مالی آگاہی، شمولیت اور خود مختاری کو فروغ دینا ہے ۔ تقریب کا افتتاح چیف منیجرسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن سیالکوٹ فوزیہ اسلم نے کیا۔ انہوں نے مالی خواندگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے مالیاتی منظرنامے میں افراد کو مالیاتی علم سے آراستہ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔