اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 46 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 46 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو تیزی رہی۔ ٹریڈنگ کا آغاز و اختتام مثبت زون میں ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کی شروعات 238 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 200کی سطح سے ہوئی۔

ایک موقع پر انڈیکس 800سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 19 ہزار217 پوائنٹس کی حد تک ٹریڈ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا جس کے سبب بلوچپ کمپنیوں میں سیمنٹ ، آئل اینڈ گیس ،انرجی، آٹو اور فارما کے شیئرز میں کاروبارکارجحان سب سے زیادہ رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 46.97 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 18 ہزار 430 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر ہوا جو تاریخی لحاظ سے اب تک کی دوسری بڑی سطح ہے ۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 8 پوائنٹس بڑھ کر 36430.19 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 448 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 214 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، 193 میں کمی اور 41 میں استحکام رہا۔گزشتہ روز 74 کروڑ سے زائد مالیت کے حصص کا کاروباری حجم 30 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں