اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،204ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،204ارب خسارہ

کراچی (بزنس رپورٹر)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان رہا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر فروخت کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1405 پوائنٹس کی کمی سے 114,063.90 پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران مارکیٹ سرمائے میں 204ارب روپے کی کمی واقع ہوئی اور 69.71فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 16 ہزار 658 پوائنٹس رہی اور شدید مندی سے یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 867 پوائنٹس رہی ۔سیاسی غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے گریز کیا اور منافع سمیٹنے کی حکمت عملی اپنائی جسکے باعث ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس بیک وقت 1 لاکھ 16 ہزار ، 1 لاکھ 15 ہزار اور 1 لاکھ 14 ہزار کی تین نفسیاتی حدین کھو بیٹھا تھا ۔کاروبار کے اختتا پر کے ایس ای 30 انڈیکس 529.01 پوائنٹس کی کمی سے 35,033.68 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 951.59 پوائنٹس کی کمی سے 71163 پوائنٹس پر بند ہوا ،مارکیٹ میں مجموعی کمی کا تناسب 1.22 فیصد سے لے کر 2.28 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ شدید مندی کے سبب مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی دباؤ کا شکار رہی اوراسکا حجم گھٹ کر 13 ہزار 891 ارب روپے تک آگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں