مرکنٹائل ایکسچینج میں 45ارب روپے کے سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 45ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 45ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 48708 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 29.652 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت7.235ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت3.224ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.580ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.341ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت1.279ارب روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت463.983 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 290.397ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت271.003ملین روپے ،کاپرکے سودوں کی مالیت 258.592 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 125.515 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں