انڈس موٹر کی خالص فروخت آمدن145.53 ارب ریکارڈ

انڈس موٹر کی خالص فروخت آمدن145.53 ارب ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی نے رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سی کے ڈی اور سی بی یو یونٹس کی فروخت 57 فیصد اضافہ سے 21,890 یونٹس تک پہنچ گئی۔

 فروخت میں اضافہ طلب میں بحالی اور کرولا کراس اور ٹویوٹا یارِس جیسے ماڈلز کی مسلسل کامیابی کا نتیجہ ہے ۔ خالص فروخت آمدن بڑھ کر 145.53 ارب رہی۔ خالص منافع نمایاں اضافے کے ساتھ 16.55 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 9.41 ارب روپے رہا تھا۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ کمپنی نے نو ماہ میں شرح سود میں کمی، صارفین کے اعتماد میں اضافے اور مستحکم زر مبادلہ کی شرحوں کی بدولت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،موجودہ مالی سال میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد مقامی آٹو مارکیٹ کی مجموعی مالیت کا اب بھی تقریباً 29 فیصد ہے ۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی 210.62 روپے رہی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تیسرے عبوری نقد ڈیوڈنڈ 50 روپے فی شیئر کی منظوری دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں