دھرنوں سے صنعتکاروں کو اربوں کا نقصان ہورہا ،شیخ عمر

دھرنوں سے صنعتکاروں کو  اربوں کا نقصان ہورہا ،شیخ عمر

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے خبردار کیا ہے۔۔

 کہ سندھ کو ملک کے دیگر صوبوں سے ملانے والی قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر جاری دھرنوں کے باعث خوردنی تیل، کوکنگ آئل اور گھی کی ترسیل شدید متاثر ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کنٹینرز مختلف راستوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور صنعتکاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور روڈ کی بندش کے باعث بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں