ڈالر کی اڑان جاری،تولہ سونا 4200روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی ،ادھر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعدہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5پیسے کے اضافے سے 281.52روپے پر جاپہنچا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12پیسے کے اضافے سے 283.25روپے کاہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا42ڈالر کی کمی سے 3343ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا4200روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 700روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3601روپے کی کمی سے 3لاکھ 2ہزار 383روپے کی سطح پر آگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثناچاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے کی کمی سے 3 ہزار 417 روپے ہوگئی۔