آموں کی بیگنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

آموں کی بیگنگ کے  پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

ملتان (بزنس ڈیسک)پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی ( پی ایچ ڈی ای سی)نے جلالپور ملتان میں آموں کی بیگنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا۔۔

 اور آموں کے باغات کے نظم و نسق پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔تقریب میں برآمد کنندگان، جدید کاشتکاروں اور صنعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی، جہاں آموں کی بیگنگ کے ذریعے پھل کے معیار میں بہتری، بین الاقوامی معیارات کی تکمیل اور برآمدات میں اضافہ جیسے پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ کا عنوان تھا:آموں کی فصل کی کٹائی کے دوران اور بعد میں باغات کا نظم و نسق ۔موسمیاتی تبدیلی اور بیگنگ تکنیکوں کے تناظر میں"۔ اس میں شرکاء کو آموں کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کے عملی مشورے دیے گئے ۔ آموں کے ماہرعبدالغفار گرے وال نے موسمیاتی دباؤ سے نمٹنے کے لیے فصل کی کٹائی کے بعد شاخ تراشی اور غذائیت کی فراہمی جیسے بہترین طریقے پیش کیے ۔ ڈاکٹر کاشف، ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگریکلچر نے بیگنگ کی تکنیکوں کی وضاحت کی ۔ پی ایچ ڈی ای سی کے سی ای اواطہر حسین کھوکھر نے کہاکہ بیگنگ بین الاقوامی معیار کی پابندی کو یقینی بناتی ہے جس سے اعلیٰ مارکیٹس کے دروازے کھلتے ہیں اور برآمد کنندگان کے منافع میں اضافہ ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں