فرنیچر کونسل کا ٹیکنالوجی،پائیدار طریقوں کو اپنانے پر زور
لاہور (اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔
یہ دورہ فرنیچر سیکٹر کی عالمی مسابقت کو بڑھانے ، چین کی وسیع مارکیٹ تک رسائی اور اس کی جدید مینوفیکچرنگ مہارت سے فائدہ اٹھانے کی کوششوں کا عکاس اور برآمدات کو متنوع بنانے اور عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام کے وسیع تر حکومتی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔میاں کاشف اشفاق نے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، ڈیزائنوں اور پائیدار طریقوں کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران مقامی پیداواری سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے اور مہارتوں کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔